blank

جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹائون نے ٹک ٹاک ایپ کا استعمال حرام قرار دیدیا

کراچی (این این آئی)کراچی کی جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاون نے ٹک ٹاک ایپ کا استعمال حرام قرار دے دیا۔جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاون سے جاری فتوے کے مطابق ٹک ٹاک ایپ میں ناجائز تفریح ہے، خواتین بیہودہ ویڈیو بناتی ہیں،مرد اور زن کے رقص کی ویڈیوز ہوتی ہیں،جو فحاشی اور عریانی پھیلانے کا ذریعہ ہے۔ فتوے کے مطابق نوجوان اور بوڑھے بھی پیسہ کمانے کیلئے غلط ویڈیوز بناتے ہیں،یہ امور شرعا ناجائز ہیں جن میں پڑنے والا گناہوں کی طرف چلا جاتا ہے،اس بنیاد پر ٹک ٹاک ایپ کا استعمال ممنوع ہے۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں