blank

سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پہلی مرتبہ سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کے ذاتی سامان پر کسٹم ڈیوٹی وصول نہیں کی جائے گی۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی محکمہ کسٹم نے ذاتی استعمال کا گھریلو سامان لانے سے متعلق کسٹم قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، اس سلسلے میں اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سعودی شہری یا پہلی مرتبہ رہائشی ویزے پر مملکت آنے والے غیر ملکیوں کو ذاتی استعمال کے لیے سامان لانے کی اجازت ہوگی اور ان پر کسٹم ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر سعودی شہری بیرون ملک سے کم از کم 6 ماہ بعد مملکت آتے ہیں، تو وہ اپنے ہمراہ کارگو کے ذریعے لانے والا ذاتی سامان ایک شرط پر بغیر کسٹم ڈیوٹی کے لا سکتے ہیں۔

محکمہ کسٹم نے یہ شرط عائد کی ہے کہ شہریوں کو لائے گئے ذاتی سامان کے بیرون ملک استعمال کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ جب کہ رہائشی ویزے پر مملکت آنے والے غیر ملکیوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پہلی مرتبہ مملکت آئے ہیں، جس کے لیے وہ اپنا ذاتی سامان کارگو کے ذریعے لائے ہیں۔

محکمہ کسٹم نے واضح کیا ہے کہ نقل وحمل کے لیے استعمال ہونے والے ذرائع کو ذاتی سامان میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ جب کہ پانچ ہزار ریال سے زائد مالیت کے تجارتی سامان پر ڈیوٹی ادا کرنی ہوگی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں