blank

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والیوں کو پیسے ملتے ہیں ۔۔۔۔خلیل الرحمٰن قمر کے انکشافات

معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ میرا جسم میری مرضی جیسے نعرے لگانے والوں کو اس کے پیسے ملتےہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیے اچھے نعرے اور لائنز بلامعاوضہ لکھ کر دینے کی پیشکش کی تھی۔ ’ میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے لگانے والی کبھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی کیونکہ کے اس کے پیسے ملتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ پانچ، پانچ کا گروپ مجھ سے لڑنے آتا تھا۔ اس وقت بھی کہا تھا کہ اگر گندے اورغلیظ نعروں کو ہٹا دیا جائے تو مجھ سے بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے۔ میری بیٹیاں میرا فخر ہیں اور بیٹیاں بھی اتنی ہی اہم ہوتی ہیں جتنے بیٹے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس کو مرد نہیں مانتا جو زن مرید نہ ہو۔ مرد کواپنی بیوی کی اپنی ماں کے برابر عزت کرنا چاہیے۔ اپنی بیوی سے بہت بار ڈانٹ کھاتا ہوں۔ اداکار ہمایوں سعید سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ہمایوں سعید کی طرح کی ایکٹنگ کرنے والا کوئی آٰیا تو اسےاپنے ڈراموں میں لے لوں گا۔ ہمایوں سعید کے لیے لکھتا رہوں گا۔ ڈرامہ ’ میں منٹونہیں ہوں‘ اب آئندہ سال نشرکیا جائے گا۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں