blank

ہاتھی کی عدالت میں گھسنے سے افراتفری، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں اُس وقت افراتفری پھر گئی جب بپھرا ہاتھی تمام رکاوٹیں توڑ کر احاطہ عدالت میں گھس آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بپھرا ہاتھی شہر کی سڑکوں پر گھوم پھر رہا ہے۔

شام 4 بج کر 45 منٹ پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر اور کورٹ کمپلیکس کا عملے ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر لوٹنے کی تیاری کر رہا تھا کہ انہیں اچانک ایک ہاتھی سے سامنا کرنا پڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھ عدالت کا مرکزی دروازہ گرا کر اندر داخل ہو رہا ہے اور لوگ خوف زدہ ہیں۔ اس نے ایک دیوار کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جنگی جانور راجا جی نیشنل پارک سے نکل کر آبادی میں گھسا تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

محکمہ جنگلات کا عملہ طلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچ گیا۔ اس نے بندوق سے فائرنگ کر کے ہاتھی کو خوف زدہ کیا اور آبادی سے نکلنے پر مجبور کیا۔

سوشل میڈیا صارفین مذکورہ واقعے پر راجا جی نیشنل پارک اور محکمہ جنگلات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی لاپراہی کسی کی بھی جان لے سکتی ہے۔




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں