blank

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں گلابی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ سڈنی میں 3 جنوری سے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں گلابی ٹوپیاں پہن کر یہ میچ کھیلیں گی۔

آسٹریلیا کے ہوم سمر کرکٹ سیزن میں سڈنی ٹیسٹ میچ کو عمومی طور پر پنک ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔

اس میچ میں دونوں ٹیمیں گلابی رنگ کی ٹوپیاں پہن کر میدان میں نظر آئیں گی۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پنک تھیم میں تصاویر بھی بنوائیں۔

سڈنی ٹیسٹ کو پنک ٹیسٹ سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کی آنجہانی اہلیہ جین مک گرا کی یاد میں کہا جاتا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں