blank

بیروت میں اسرائیل کا ڈرون حملہ، حماس کے نائب سربراہ صالع العروری شہید

لبنان کے دارالحکومت میں اسرائیلی حملے میں حماس کے نائب سربراہ صالح العروری شہید ہوگئے۔ صالح العروری حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ 1966 میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں پیدا ہوئے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق حماس نے صالح العروری کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

صالح العروری حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ وہ 1966 میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں پیدا ہوئے۔

وہ 15 سال اسرائیلی جیل میں گزارنے کے بعد طویل عرصے سے لبنان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

امریکی حکومت نے 2015 میں صالح العروری کو “عالمی دہشت گرد” قرار دیا تھا اور انکے بارے میں معلومات دینے پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا تھا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں