blank

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں کین ولیم سن، فن ایلن، مارک چیپمین اور جوش کلارک سن شامل ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے اور ڈیرل مچل کے نام بھی شامل ہیں۔

گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کیوی ٹیم میں میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے تاہم کپتان کین ولیم سن اور لوکی فرگوسن تمام پانچ میچز نہیں کھیلیں گے۔

کین ولیم سن 5 میچز کی سیریز کا تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے، ولیم سن کی جگہ تیسرے میچ میں جوش کلارک سن شریک ہوں گے، کین ولیم سن کی عدم موجودگی میں مچل سینٹنر تیسرے میچ میں کپتان ہوں گے۔

لوکی فرگوسن کی جگہ ابتدائی دو میچز میں بین سیئرز حصہ لیں گے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم لیگز میں مصروفیات کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں