blank

گھوڑے پر فوڈ ڈیلیوری کرنے والا لڑکا سوشل میڈیا پر چھا گیا

بھارت سے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ڈیلیوری بوائے گھوڑے پر فوڈ ڈیلیور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو حیدرآباد کی ہے جہاں آج کل پیٹرول کی سخت قلت کے سبب عوام پریشان ہے۔ وائرل ویڈیو میں پیٹرول نہ ملنے کے سبب ہی ڈیلیوری بوائے موٹر بائیک کے بجائے گھوڑے پر آرڈر ڈیلیور کرنے جا رہا ہے۔

ویڈیو میں ڈیلیوری بوائے کو ویڈیو بنانے والے شخص سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 

ڈیلیوری بوائے کا بتانا ہے کہ تین گھنٹے لائن میں لگے رہنے کے باوجود بھی پیٹرول نہیں ملا جس کے نتیجے میں وہ گھوڑے پر سوار ہو کر آرڈر ڈیلیور کرنے جا رہا ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں