blank

عامر خان بیٹی کی شادی پر ٹی شرٹ اور دھوتی پہن کر پہنچ گئے

عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، جہاں ان کے نکاح کی تقریب کل ممبئی میں منعقد کی جارہی ہے۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی بیٹی کی ہلدی کی تقریب میں ٹی شرٹ اور دھوتی پہنے ہی پہنچ گئے۔ پاپا رازی کے کیمروں نے عامر خان کی اس غیر معمولی انداز کی انٹری کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا۔ اس دوران عامر خان نے انہیں یہ بھی بتایا کہ ان کے بھکرے ہوئے بالوں کو ابھی سنوارا نہیں گیا ہے، ان پر کام ہونا ہے۔

عامر خان کے علاوہ آئرا خان کی ہلدی کی تقریب میں انکی والدہ رینا دتہ، سوتیلی ماں کرن راؤ، اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور کزن عمران خان بھی پہنچے۔ بتایا جارہا ہے کہ آئرہ خان کی شادی نوپور شیکھرے سے 3 جنوری کو بیندرا کے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں ہوگی۔

علاوہ ازیں دونوں کی دو دعوت ولیمہ ہوں گی جن میں سے ایک دہلی میں 6 جنوری کو جبکہ دوسری جےپور میں 10 جنوری کو ہوگی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں