blank

سری لنکا نے ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

سری لنکن ٹیم کے چیف سلیکٹر اپل تھرنگا نے بتایا کہ دھننجایا ڈی سلوا کو دیموتھ کرونارتنے کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے اور بحیثیت کپتان ان کی پہلی اسائنمنٹ افغانستان کے خلاف 6 فروری سے شروع ہونے والا واحد ٹیسٹ میچ ہوگا۔

دیموتھ کرونارتنے نے 30 ٹیسٹ میچز میں لنکن ٹیم کی قیادت کی جن میں سے ان کو بحیثیت کپتان 12 میچز میں کامیابی ملی جبکہ 12 میں ناکامی اور چھ میچز ڈرا ہوئے۔

بورڈ کے حالیہ فیصلے کے بعد ڈی سلوا ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی قیادت کرنے والے 18 ویں کرکٹر بن جائیں گے۔

چیف سلیکٹر اپل تھرنگا نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس کے لیے ایک ہی کپتان کو ترجیح دیتا لیکن ہم اس وقت اپنے پاس موجود کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔

51 ٹیسٹ میچز میں ڈی سلوا نے 10 سنچریوں کے ساتھ 39.77 کی اوسط سے 3,301 رنز بنائے ہیں اور 57.29 کی اوسط سے 34 وکٹیں حاصل کی ہیں، وہ 90 ون ڈے اور 39 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیل چکے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں