blank

بلال قریشی کا شوبز شخصیات کو اہم مشورہ

معروف اداکار بلال قریشی نے کہا ہے کہ بولڈ لباس ہمارے کلچر اور اقدار کے خلاف ہے۔

بلال قریشی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارائیں تنقید سے بچنے کے لیے بولڈ لباس پہننے سے گریز کریں۔ ایک ساتھی اداکارہ بولڈ لباس پہننے پر ہونے والی تنقید سے پریشان تھیں ان کو بھی یہی کہا کہ آپ کو اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی مذہبی بحث میں پڑنا نہیں چاہتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہماری کچھ اخلاقی اور معاشرتی اقدار ہیں جن کی عزت اور خیال کرنا چاہیے۔ میری بیوی اور بہنوں نے کبھی بولڈ لباس نہیں پہنا پھر بھی وہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔

بلال قریشی نے کہا کہ جب کوئی بولڈ لباس پہننے گا تو اسے لوگوں کی تنقید کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔ بہتر ہے کہ اس طرح کا کام کیا ہی نہ جائے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں