blank

اداکارہ آمنہ الیاس کا والدہ سے متعلق حیران کن انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تھا۔

آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میرے ننھیال کا تعلق مسیحی مذہب سے ہے اور میری والدہ نے میرے والد سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس لیے جب میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا تو میرے ددھیال نے ہم سے سارے تعلقات ختم کر دیے یہاں تک کہ میرے والد کا ہربل میڈیسنز کا بزنس تھا اس پر بھی قبضہ کر لیا اور ہمارے پاس کچھ بھی نہیں بچا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب آپ کے گھر کا سربراہ دنیا سے چلا جائے تو آپ کے رشتے داروں کو صرف پیسہ اور جائیداد نظر آنے لگتی ہے، وہ لوگ یہ کیوں نہیں سوچتے کہ پیسہ جائیداد سب اسی دنیا میں رہ جائے گا۔

آمنہ الیاس نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد ہماری والدہ جو پیشے کے اعتبار سے ایک نرس رہی ہیں، اُنہوں نے بہت ہمت کے ساتھ تمام مشکلات کا سامنا کیا اور ہم 4 بہنوں کو اکیلے پالا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں