blank

عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی 12 برس بعد پھر ایک ساتھ

پاکستان میوزک انڈسٹری کے دو چمکتے دھمکتے ستاروں عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے 12 سال پرانی یادوں کو پھر سے تازہ کردیا۔ مداحوں نے دونوں کو ساتھ دیکھ اور سن کر سُکھ کا سانس لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایاناز گلوکارہ حدیقہ کیانی نے دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ سے ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا۔

گلوکارہ کی شیئر کردہ ویڈیو کو دیکھ اور سن کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی۔

مذکورہ ویڈیو میں گلوکار عاطف اسلیم کو اپنی ڈیبیو فلم ‘بول’ سے مشہور زمانہ گانا ‘ہونا تھا پیار’ گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ 

شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بننے والی جیو کے بینر تلے ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ‘بول’ کا مقبول گانا ‘ہونا تھا پیار’ 12 برس بعد گلوکاروں کی سحر انگیز آواز میں سن کر صارفین لطف اندوز ہوگئے۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ اتنے طویل عرصے بعد دونوں کو ایک ساتھ سن کر ایکساٹمنٹ بڑھ گئی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ آنکھیں ترس گئیں تھی آپ دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے، کان ترس گئے تھے آپ دونوں کو پھر سے ایک ساتھ سننے کے لیے۔




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں