blank

نان فائلرز کی موبائل سمیں کب سے بلاک ہوں گی؟ تاریخ کا اعلان

نان فائلرز کے موبائل سم کارڈ بلاک کرنے اور بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کرنے کی حتمی تاریخ آگئی، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک حکم جاری کردیا جائے گا۔

پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرنے کے مجاز ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ’سخت اقدامات‘کے تحت ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرنے والوں (نان فائلرز) کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر کے ترجمان آفاق قریشی کا کہنا ہے کہ ادارے نے نان فائلرز کے موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایف بی آر جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آرڈر کی تاریخ ابھی تک حتمی نہیں ہوئی اور اس کا انحصار ادارہ کی قانونی کارروائی کے مکمل ہونے اور ڈیفالٹرز کو نوٹس جاری ہونے پر کرتا ہے، جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک یہ آرڈر جاری کر دیا جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرزکو جاری کیے گئے نوٹسز کا جواب دینے کی آخری تاریخ اٹھائیس اور انتیس دسمبر دوہزارتیئس تھی، اب ایف بی آر ایک عام آرڈر جاری کرے گا، جس میں نائن فائلرز کے نام ہوں گے، جن کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے، نان فائلرز کو نوٹس جاری ہونے کے بعد نام جاری کرنا قانونی تقاضا ہے۔۔

ٹیکس نادہندگان کے قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنے کی تجویز زیر غور ہونے سے متعلق سوال پر آفاق قریشی نے کہا قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے مطابق ’جاری کیے گئے نوٹسز کے جواب میں ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے کی صورت میں ایف بی آر کو یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کرنے اور موبائل سمز بلاک کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

گذشتہ برس 31 دسمبر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ایف بی آر نے دسمبر کے مہینے میں ایک کھرب روپے سے زیادہ محصولات جمع کیے، جب کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے اہداف کو بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ایف بی آر کا اصلاحاتی ایجنڈا ٹریک پر ہے اور حکومت ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مختلف تجاویز پیش کی گئیں ہیں، جن پر انہوں نے اتفاق کیا، جس کے بعد وزیر خزانہ کو اصلاحات لانے کی منظوری دے دی گئی۔

دو ماہ قبل ایف بی آر نے 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کے قیام کی منظوری دی، جو رواں سال جون تک 15 سے 20 لاکھ کے قریب نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ دیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں