blank

جعلی نوٹ کو پہچاننے کے 5 آسان طریقے

کوئی بھی چیز خریدنے کیلئے کرنسی نوٹ کا ہونا ضروری ہے لیکن یہ اس وقت آپ کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے جب کوئی آپ کو جعلی کرنسی نوٹ تھما کر بے وقوف بنا دے۔

آج ہم آپ کو 5 ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ باآسانی پہچان لیں گے کہ آیا یہ کرنسی نوٹ جو مجھے سامنے والا تھما رہا جعلی تو نہیں۔

کرنسی نوٹ کا فرنٹ حصہ
کرنسی نوٹ کے فرنٹ حصے پر قائداعظم کی تصویر موجود ہوتی ہے جو کہ واٹر مارک پورٹریٹ ہوتا ہے۔ یہ تصویر کرنسی نوٹ کے سیدھی طرف موجود ہوتی ہے۔ اگر قائداعظم کی یہ تصویر سیدھی طرف موجود نہیں ہے تو عین ممکن ہے کوئی آپ سے جعلسازی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کرنسی نوٹ پر موجود ابھری ہوئی لکیر
اکثر اوقات ہم دیکھتے ہیں کہ جب کوئی بڑا نوٹ دکاندار لیتا ہے تو اسے ہاتھ کی انگلیوں سے محسوس کرتا ہے، اس نوٹ پر موجود ابھری ہوئی لائنوں کو محسوس کرتا ہے۔ یہ ابھری ہوئی لائنیں دراصل کرنسی نوٹ کے اصلی نوٹ ہونے کی گواہی دیتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی سیل
ہر کرنسی نوٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سیل موجود ہوتی ہے جو اس نوٹ کے اصلی ہونے کی گواہی دیتی ہے۔

سیکیورٹی تھریڈ
سیکیورٹی تھریڈ کرنسی نوٹ کے اصلی ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہوتا ہے۔

کرنسی نوٹ کا پیپر
کرنسی نوٹ کا کاغذ عام کاغذوں کے مقابلے میں کافی اچھا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ باآسانی جعلی نوٹ کی پہچان ہو سکتی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں