blank

معروف اداکارہ عریشہ رضی خان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوگئیں

خاموشی سے نکاح کرنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ عریشہ رضی خان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ اسٹوریز شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوریز سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوگئیں اور ممکنہ طور پر وہ جلد پیا دیس سدھار جائیں گی۔

عریشہ کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ڈانس کی پریکٹس کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی ’ڈانس موڈ‘ اور ’عریشہ گاٹ دولہا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ساتھی اداکار و ماڈل حسان خان کی اسنٹااسٹوری بھی ری شیئر کی ہے جس میں عریشہ رضی خان کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہی

یاد رہے کہ بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کے نکاح کی تصاویر و ویڈیوز تقریباً ڈیڑھ برس قبل یعنی جولائی 2022 میں سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی۔ اداکارہ کے خاموشی سے ہونے والے نکاح کی تقریب کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے منظر عام پر آئیں تھیں جس پر اداکارہ اور فوٹوگرافر کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

تاہم ان کے مداحوں کو جب نکاح کے بارے میں علم ہوا تو انہیں خوشگوار حیرت ہوئی تھی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں