blank

کووں کا امریکی مال کی پارکنگ میں ڈیرہ

رات کے وقت عام طور پر پرندے زمین پر نہیں دکھائی دیتے لیکن امریکی ریاست ٹیکساس میں اس کے اُلٹ نظارہ دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک مال کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رات کے وقت کووں کی بڑی تعداد کو پارکنگ ایریا میں ڈیرے ڈالے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ کووے گاڑیوں کے ہارن اور لوگوں سے بے خوف و فکر ہو کر بیٹھے رہے اور کھانے کی تلاش کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو سے متعلق کچھ لوگوں نے لکھا کہ یہ ڈراؤنا منظر لگ رہا تھا جبکہ دیگر صارفین نے لکھا کہ یہاں ہر موسم سرما میں ایسا ہوتا ہے۔ 




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں