blank

وہ ملک جہاں جانے کیلئے کسی کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں

اگر آپ بیرون ملک سیاحت کے لیے جانا چاہتے ہیں تو افریقا کا ایک خوبصورت ملک آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔

جی ہاں افریقی ملک کینیا جانے کے لیے اب دنیا کے کسی فرد کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

اس پروگرام کا اعلان دسمبر 2023 میں کیا گیا تھا اور اب اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ کینیا میں ویزا فری پروگرام کے تحت 5 جنوری کو اولین سیاحوں کی آمد ہوئی تھی۔

مقامی محکمہ امیگریشن کے مطابق ایتھوپیا سے اولین سیاح نیروبی پہنچے ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ امیگریشن نے بتایا کہ دنیا کے ہر ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کو کینیا آنے کے لیے اب ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔

اس نئے سسٹم کے تحت سیاحوں کو آن لائن الیکٹرونک ٹریول authorization کے لیے اپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ 30 ڈالرز فیس ادا کرنا ہوگی۔

تو اگر آپ Maasai Mara میں جنگل سفاری کا مزہ لینے چاہتے ہیں، نیروبی نیشنل پارک کی سیر کرنا چاہتے ہیں یا Nakuru جھیل میں پرندوں کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں، تو کینیا کا رخ کریں، کیونکہ اب وہاں جانے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

کینیا کے صدر نے کچھ عرصے قبل اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے ہر کونے سے تعلق رکھنے والے فرد کو کینیا آنے کے لیے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ کینیا کو قدرتی جنت قرار دیا جاتا ہے جہاں نیشنل پارکس میں لاتعداد جانوروں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہاں کے ساحلی علاقوں کی خوبصورتی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

اسی وجہ سے ہر سال لاکھوں سیاح کینیا کا رخ کرتے ہیں اور انہیں متعدد سہولیات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں