blank

عمر گل کا مداح کو تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے آگئی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے انکشاف کیا ہے کہ مداح کو تھپڑ مارا تو وہ رونے لگا تھا۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے آٹو گراف دینے کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

عمر گل نے بتایا کہ لاہور میں کیمپ لگا تھا ہم وہاں موجود تھے پشاور سے میرا کزن آیا تو میں اسے کھانے پر لے کر گیا، ویٹرز نے ہمیں ٹیبل بتائی اور ہم کھانے کا انتظار کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیٹھے ہی تھے کہ پیچھے سے دو لڑکے آئے کہنے لگے عمر بھائی آپ کا آٹو گراف چاہیے میں نے ان سے کہا کہ ٹھیک ہے قلم دیں تو کہنے لگے آپ اتنے بڑے اسٹار ہیں آپ کے پاس قلم نہیں ہے۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ دوسرے لڑکے نے کہا کہ میرے پاس قلم ہے، میں نے کہا کہ دے دو تو وہ کہنے لگا کہ نہیں پہلے آپ میرا آٹو گراف لیں، ٹیبل پر مینیو پیپرز رکھے تھے وہ اٹھا کر میں نے کہا کہ چلیں آپ مجھے آٹو گراف دے دیں پھر کہنے لگے نہیں ٹھیک ہے رہنے دیں۔

سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ اسی پیپر پر میں نے آٹو گراف دے دیا اور دوسرے لڑکے کو قلم واپس کردیا، اس نے پیپر توڑ مروڑ کر واپس ٹیبل پر پھینک دیا۔

میزبان نے پوچھا کہ مارا بھی اس کو؟ عمر گل نے کہا کہ بعد میں جو اس کے ساتھ وہ ہوا کہ میری گھڑی ٹوٹ گئی۔

عمر گل نے کہا کہ آٹو گراف پیپر پھینکنے پر میں نے درگزر سے کام لیا لیکن وہ جاتے وقت مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ کیسا کیا؟

انہوں نے کہا کہ پھر مجھے غصہ آگیا، میں ان کے پاس گیا وہ آٹھ لوگ تھے لیکن جس نے آٹو گراف پیپر پھینکا تھا میں نے اس کو تھپڑ مارا وہ ٹیبل پر گرا اور رونا شروع ہوگیا۔

سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ بعد میں مجھے دکھ بھی ہوا لیکن بعض اوقات مداح ایسی حرکت کرتے ہیں کہ ہم سے برداشت نہیں ہوتا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں