blank

کیا فاسٹ بولر نسیم شاہ فٹ ہوگئے؟ جانیے اہم خبر

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے ردھم کے ساتھ بولنگ کرنا شروع کردی ہے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

فاسٹ بولر نے این سی اے میں فزیکل ایکسرسائزز کا بھی آغاز کردیا ہے۔

20 سالہ فاسٹ بولر نے پورے ردھم کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کروانا شروع کردی۔ وہ پی ایس ایل سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

نسیم شاہ ایشیا کپ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو کر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تھے۔ کندھے کی سرجری کے بعد نسیم شاہ نے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی انجری اور ری ہیب سے متعلق ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں