blank

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کون ہوگی؟

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ بیٹنگ آرڈر کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 12 جنوری کو کھیلا جائے گا جس کے لیے آکلینڈ میں قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔

پریکٹس سیشن کے دوران جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ بیٹنگ کی جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی اوپننگ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی 20 میں اوپننگ کررہے تھے۔

پریکٹس سیشن میں فاسٹ بولرز کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان نے محمد رضوان اور صائم ایوب کو نئی گیند سے بولنگ کروائی جبکہ بابر اعظم کو اسپنرز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ طور پر بیٹنگ آرڈر میں رضوان اور صائم ایوب کو اوپننگ جوڑی کے طور پر شامل کیا جائے گا جبکہ بابر اعظم اور فخر زمان تیسری اور چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے آئیں گے۔

جارح مزاج بیٹر اعظم خان بیٹنگ آرڈر میں پانچویں نمبر پر ہوں گے جبکہ افتخار احمد چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں