blank

غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی مقصد حاصل ہونا بھی اہم ہے: انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی مقصد حاصل ہونا بھی اہم ہے۔ امریکا فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست امن کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

دورہ مشرق وسطیٰ پر اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی مقصد حاصل ہونا بھی اہم ہے تاکہ 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہ ہوپائے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست امن کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان کم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں