blank

شاہین آفریدی کا بابر اور رضوان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے اور رہے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کی پرفارمنس سے متعلق بات کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے، بابر اعظم نے اتنے رنز کیے ہیں کہ میں گنتی بھی نہیں کرسکتا لہٰذا ان کی ایک دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل 17 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں، اس دورے پر مختلف کمبی نیشن بنائیں گے کہ کون کس جگہ پر بہتر کھیل رہا ہے جب انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے جائیں گے تو سب کو معلوم ہوگا کس نے کیا کرنا ہے، ورلڈکپ سے پہلے چاہتے ہیں معلوم ہو کون کس نمبر اور پوزیشن پر کھیلے گا۔

قومی کپتان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ورلڈکپ سے قبل پھر کوئی انجری ہوجائے، کارکردگی خراب نہ ہو، میں مکمل فٹ ہوں، دو ٹیسٹ میں زیادہ بولنگ ہوگئی تھی، مینجمنٹ نہیں چاہتی تھی کہ پھر کوئی انجری ہوجائے، اگر سیریز جیتنے کا کوئی موقع ہوتا تو ضرور کھیلتا لیکن اولین ترجیح ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے، یہ فارمیٹ مجھے پسند ہے۔

انہوں نے مزید کہا ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے، ٹی ٹوئنٹی کے بڑے ایونٹ میں بھی کارکردگی اچھی رہی ہےلیکن بدقسمتی سے ان ایونٹس میں وہ نتائج نہیں ملے جو ملنا چاہیے تھے، ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنا آسان نہیں ہوتا، چھوٹی چھوٹی غلطیاں کررہے تھے کوشش ہوگی غلطیاں نہ کریں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھاکہ اس وقت ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں نے کم بیک کیا اور کچھ نئے کھلاڑی بھی ہیں، نیوزی لینڈ کے دورے پر کوشش ہوگی سب کو موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پہلے اوور میں وکٹ اتنی زیادہ نہیں ہے، پہلے اوور میں وکٹ 15 یا 16 میچز میں ہوگی لیکن جب لوگ امید باندھ لیتے ہیں تو ہم بھی کوشش کرتے ہیں، ورلڈکپ میں کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن سب سے زیادہ سپورٹ شکست کے وقت چاہیے ہوتی ہے، ہار کے موقع پر سپورٹ ملنی چاہیے جیتنے پر تو سب ہی سپورٹ کرتے ہیں، جو کمی مجھ میں کوشش ہوگی اس کو دور کروں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں