blank

غزہ پراسرائیلی فوج کی بربریت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ پراسرائیل کے حملے مسلسل جاری ہیں ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 10 بڑے حملوں میں 112 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہپید ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار 469 ہوگئی جبکہ 59 ہزار 604 زخمی ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں مختلف مقامات پر 10 بڑے حملے کئے،جن کے دوران 112 فلسطینی شہید اور کواتین و بچوں سمیت 194زخمی ہوگئے۔

دیرالبلاح میں ال اقصیٰ اسپتال کے قریب بمباری میں8 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہپید ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار 469 ہوگئی جبکہ 59 ہزار 604 زخمی ہیں۔

وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج نے حماس کے 10 جنگجو کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ادھر مغربی کنارے سے مزید 28 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم آکسفیم نے اسرائیل جنگ کو اکیسویں صدی کا مہلک ترین تنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں روانہ 250 فلسطینیوں کو قتل کررہا ہے۔

آکسفیم کے مطابق غزہ میں یومیہ اموات کی شرح شام، سوڈان، عراق، یوکرین اور یمن سے کہیں زیادہ ہے، غزہ کی پوری آبادی قحط کی لپیٹ میں آنے والی ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں