blank

احمد شہزاد ایک بار پھر بڑے تنازع کا شکار

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئے۔

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد پریزیڈنٹ کپ میں میچ ختم ہونے سے قبل لاہور چلے گئے جس کے بعد ایس این جی پی ایل نے پی سی بی کو تحریری احتجاج جمع کروادیا۔

ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ بغیر گراؤنڈ میں آئے کھلاڑی کیسے شہر چھوڑ کر جاسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈائریکٹر ندیم خان، بورڈ ٹیم مینجمنٹ معاملے کو دیکھ رہی ہے، کمیٹی بنا کر فیصلہ کیا جائے گا۔

احمد شہزاد نے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں این جی پی ایل کے خلاف واپڈا کی نمائندگی کی، تاہم وہ میچ ادھورا چھوڑ کر لاہور چلے گئے۔

انہوں نے پہلی اننگز میں 77 رنز اور دوسری اننگز میں 70 رنز بنا ئے تھے تاہم احمد شہزاد نے دوسری اننگز کے بعد فیلڈنگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احمد شہزاد کو کمر میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں میڈیکل اور ٹیم مینجمنٹ کے مشورے کے بعد میدان چھوڑ کر ضروری ٹیسٹ کے لیے لاہور جانا پڑا۔

احمد شہزاد کے جانے کے باوجود واپڈا نے ایس این جی پی ایل کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں