blank

کویت میں نوکریوں سے متعلق اہم خبر آگئی

کویت کے پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمین کے لیے پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے آغاز کے بعد پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت اس فیصلے کے نفاذ اور متعلقہ آپریشنل طریقہ کار کے لیے رہنما خطوط متعارف کرانے کے عمل میں ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تمام عمل خودکار اور باضابطہ طور پر اتھارٹی کے منظور شدہ پروگراموں بشمول آسان سروس’آسان ایپلی کیشن‘اور اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے عمل میں لائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایک فارم ویب سائٹس پر دستیاب کرایا جائے گا جسے صحیح طریقے سے پُر اور آن لائن جمع کرانا ہوگا جو کہ اصل کفیل سے منظوری جبکہ دوسرے آجر کی توثیق کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ مزید کنٹرولز اور شرائط پر فی الحال غور کیا جا رہا ہے، انہیں منظوری کے لیے وزیر داخلہ کے سامنے پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز سے کویت کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال خالد الاحمد الجابر الصباح نے ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کسی دوسرے فریق کے ساتھ جز وقتی (پارٹ ٹائم) ملازمت کی اجازت دی گئی تھی جس کے لئے اصل کفیل کی منظوری لینا لازم قرار دیا گیا تھا۔

کوئی بھی شخص کسی دوسرے آجر کے لیے جز وقتی کام میں روزانہ زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے کام کر سکتا ہے، بشرطیکہ اس شخص کو افرادی قوت کے لیے پبلک اتھارٹی سے پارٹ ٹائم ورک پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں