blank

فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے والا منفرد درخت

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ییو درخت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پودوں کی سب سے بہترین قسم ہے۔

تحقیق کے مطابق اس درخت کے چھوٹے اور نوکیلے پتے ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعدد شجرکاری کے مصنوبوں میں ایسے درختوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن کے پتے خزاں کے موسم میں جھڑ جاتے ہیں، حالانکہ یہی وہ موسم ہوتا ہے جب قصبوں اور شہروں میں فضائی آلودگی انتہائی بدتر ہوتی ہے۔

لہٰذا سائنس دانوں نے ایسے سدا بہار درختوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا جو پورا سال بالخصوص موسم سرما میں فضا کو صاف کرنے میں مدد فراہم کر سکیں۔

برطانوی کاؤنٹی سرے میں قائم گلوبل سینٹر فار کلین ایئر ریسرچ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے لندن کی ایک شاہراہ (جہاں سے روزانہ تقریباً 80 ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں) کے ایک طرف 10 سدا بہار درخت لگائے۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کونسا درخت سب سے زیادہ آلودگی کشید کرتا ہے اور بارش میں کونسا درخت بہتر انداز میں دھل کر ذرات کو زمین تک پہنچا دیتا ہے۔

سائنس دانوں کا خیال تھا کہ کھردری سطحوں اور باریک ریشے رکھنے والے پتوں میں ذرات زیادہ اٹ سکیں گے۔ لیکن ایسا کچھ سامنے نہیں آیا۔

اس حوالے سے سب سے زیادہ مؤثر نوکیلی شکل والے پتے پائے گئے۔ ایسے پتے جاپانی سیڈر اور لاسنز سائپریس میں پائے گئے۔

تحقیق میں لگائے گئے دیگر درختوں میں وائبرنم، وائٹ سیڈر، سِٹکا سپروس، ڈوارف پائن، چائنیز جونیپر اور جیپنیز ہولی شامل ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں