blank

ملک میں سوشل میڈیا سائٹس کی سروسز متاثر

پاکستان بھر کے انٹرنیٹ و سوشل میڈیا صارفین نے 20 جنوری کی شام انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے سمیت اس کے متاثر ہونے کی شکایات کیں۔

انٹرنیٹ و سوشل میڈیا سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق زیادہ تر صارفین کے پاس شام ساڑھے 6 بجے کے بعد ابتدائی طور پر سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کی رفتار سست اور متاثر ہونا شروع ہوئی۔

صارفین نے فیس بک سمیت مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سست چلنے کی شکایات کیں، بعض افراد نے واٹس ایپ سمیت دیگر ایپلی کیشن کے بھی متاثر ہونے کی شکایات کیں۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کے انٹرنیٹ صارفین نے اپنا انٹرنیٹ بھی بار بار متاثر ہونے کی شکایت کی جب کہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کی سروس ڈاوؕن ہونے سے متعلق بھی شکایات کیں۔

پاکستان بھر میں ایسے موقع پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کی گئیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ورچوئل جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی پی ٹی آئی کے آن لائن جلسے کے موقع پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں