blank

واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور آسانی، نیا فیچر متعارف

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چینلز میں متعدد نئے فیچر متعارف کرادیے۔

واٹس ایپ نے فوری طور پر چینلز میں پولز اور وائس نوٹ شیئر کرنے سمیت ایک ہی چینل کے متعدد ایڈمنز بنانے کے فیچرز کو متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں سے مذکورہ تینوں فیچرز پر آزمائش جاری تھی جب کہ مزید فیچرز پر بھی آزمائش جاری ہے لیکن اب چینلز پرمتعدد فیچرز کو پیش کردیا گیا۔

مارک زکربرگ نے اپنے واٹس ایپ چینل کی پوسٹ میں بتایا کہ چینلز میں وائس نوٹ، پولز اور متعدد ایڈمنز کو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔

ساتھ ہی مارک زکربرگ نے پولز شیئر کرنے کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس انسٹاگرام پر کیسے شیئر کریں؟

اب چینلز پر صارفین وائس نوٹ کو بھیجنے سمیت اس میں پولز بھی بنا سکیں گے، پولز کو بنانے کے لیے صارفین کو ڈاکیومینٹس اٹیچ کرنے والے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جب کہ وائس نوٹ کے لیے اسپیکر کو دبانے کر ریکارڈنگ کرنے ہوگی۔

اسی طرح اب چینلز کے مالکان اپنے چینلز میں دوسرے افراد کو بطور ایڈمن بھی شامل کرسکیں گے۔

ایڈمنز کو شامل کرنے کے لیے پہلے چینل مالک کو مذکورہ شخص کو واٹس ایپ پر درخواست بھیجنے پڑے گی، ایڈمن کی تصویر اور فون نمبر صرف ایڈمن ہی دیکھ سکیں گے۔

اگرچہ زیادہ تر صارفین کو تمام فیچرز تک رسائی دے دی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر بعض صارفین کے پاس فوری طور پر یہ فیچرز کام نہیں کر رہے ہوں گے لیکن جلد ہی انہیں بھی ان تک رسائی دے دی جائے گی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں