blank

بھارتی مسافر طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ

افغانستان کے صوبے بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان پولیس کے مطابق طیارہ افغان ضلع زیبک کے توپ خانہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوا ہے۔

مذکورہ بھارتی مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے افغان پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری واضح نہیں ہو سکی ہے۔

افغان حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں