blank

واٹس ایپ میں فائل شیئرنگ کا نیا طریقہ سامنے آگیا

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ قریب میں فائل شیئرنگ کے لیے صارفین کو ایک اور طریقہ کار فراہم کرنے جارہی ہے۔

آئی او ایس صارفین قریب میں فائلوں کی منتقلی کے لیے ایئر ڈراپ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین فائلوں کے تبادلے کے لیے نیئر بائی/ کوئک شیئر فیچر کو استعمال کرتے ہیں لیکن اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نیا طریقہ کار وضع کیا جانے والا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس اپ اینڈرائیڈ کے بِیٹا ورژن میں فائل شیئرنگ کے لیے ایک نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جو فائل کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رکھتے ہوئے دوسرے موبائل تک منتقل کر دے گا۔

مزید برآں اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے فائل منتقل کرتے وقت روابط کی فہرست میں غیر موجود افراد پر فائل بھیجنے والے کا نمبر عیاں نہ کرتے ہوئے صارف کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے فیچر کو متعارف کرائے جانے کی تاریخ کے متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔ 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں