blank

اسرائیل کی فلسطینیوں کے لیے جزیرہ بنانے کی پیشکش پر یورپی یونین کے وزرائے خارجہ برہم

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسرائیل پر دو ریاستی حل کے لیے زور دیا گیا۔ اجلاس میں فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ جزیرہ بنانے کی پیشکش کرنے والے خود جاکر جزیرے میں بس جائیں، ہم اپنی سر زمین سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔ اجلاس کے دوران یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی تجویز کو بھونڈا مذاق قرار دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے لیے بحیرہ روم میں جزیرہ بنانے کی پیشکش کردی جب کہ اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے تجویز پر برہمی کا اظہار کیا ۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے کہاکہ جزیرہ بنانے کی پیشکش کرنے والے خود جاکر جزیرے میں بس جائیں، ہم اپنی سر زمین سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔ اجلاس کے دوران یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی تجویز کو بھونڈا مذاق قرار دیا۔

ادھر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے حماس، اسلامی جہاد ارکان پر نئی پابندیاں لگا دیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں