blank

بریانی نے خودکشی کرنیوالے شخص کی جان بچالی

بھارت کے شہر کولکتہ میں خودکشی کرنے کے لیے پل پر چڑھنے والے شخص کو پولیس نے بریانی کا لالچ دے کر بچالیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کولکتہ میں پولیس نے خودکشی کے ارادے سے پل پر چڑھنے والے 40 سال کے پریشان حال شخص کو بریانی کا لالچ اور ملازمت دلوانے کا وعدہ کرکے پل سےنیچے اترنے پر راضی کیا۔

پولیس کے مطابق، اس واقعے کی وجہ سے شہر کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک پر 30 منٹ تک ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ پولیس نے بتایا کہ آدمی نے خودکشی کرنے کا یہ انتہائی قدم اپنی بیوی سے علیحدگی کے باعث اُٹھایا تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ آدمی دوپہر کے 2 بجکر 30 منٹ پر اپنی بڑی بیٹی کو بائیک پر سائنس سٹی لے جا رہا تھا کہ اچانک موبائل فون سڑک پر گرنے کا بہانا بنا کر بائیک روک دی اور پھر بیٹی کو سڑک پر کھڑا چھوڑ کر خود پل پر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ ہم نے موقع پر پہنچ کر اس سے بات چیت شروع کی تو وہ بریانی اور ملازمت کی پیشکش پر پل سے نیچے اترنے پر راضی ہو گیا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں