blank

بھارت میں مذہبی آزادی کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے اپنی بریفنگ کے دوران بھارتی شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کے بعد اس کے مقام پر رام مندر کی تعمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال کا سیدھا جواب نہ دیا۔

بابری مسجد کی جگہ رام مندربنانے سے متعلق سوال کا سیدھا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں، مذہبی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

علیہدگی پسند سکھوں کی تحریک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں غیر سرکاری خالصتان ریفرنڈم پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سمیت تمام ملکوں کی خواہش ہے بین الاقوامی بحری گزرگاہیں محفوظ رہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں