blank

خاتون نے کروڑوں کی دولت پالتو جانوروں کے نام کردی

چین میں ایک کروڑ پتی خاتون نے اپنی تمام دولت اپنے پالتو جانوروں کے نام کردی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممعر چینی خاتون لوئی نے 28 لاکھ ڈالر کے اثاثے (پاکستانی روپے میں جس کی مالیت 78 کروڑ سے زائد ہے) اپنے پالتو جانورو کے لیے چھوڑ دی۔

خاتون کے تین بچے ہیں، لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ ان کے بچوں نے اس کی دیکھ بھال نہیں کی، جبکہ اس کے بڑھاپے میں بھی کتے بلیاں اس کے پاس رہیں۔

چینی ماہر قانون کا کہنا ہے کہ خاتون کی یہ وصیت اس کی دولت پر نافذ نہیں ہوسکتی، کیونکہ ایسا کرنے کےلیے انہیں ایک ویٹرنری کی ضرورت ہوگی۔

ویٹرنری اس کے مرنے کے بعد دولت پالتو جانوروں اور اس کے بچوں کی دیکھ بھال پر خرچ کرسکے گا۔

سوشل میڈیا پر خاتون کے اس رویے کو خوب سراہا جارہا ہے۔ ایک خاتون صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ اگر میرے بچے میرے بڑھاپے میں میرے ساتھ ایسا کریں گے تو میں بھی لوئی جیسا قدم اٹھاؤں گی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں