blank

پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر بولر کا منفرد انداز میں جشن

برسبین ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کا آؤٹ بولر کے ری ایکشن کی وجہ سے یادگار بن گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے پر ویسٹ انڈیز کے بولر کیون سنکلیئر نے منفرد انداز میں جشن منایا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کیون سنکلیئر کی گیند پر عثمان خواجہ کیچ آؤٹ ہوئے۔ پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پرکیون کی خوشی منانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ان دنوں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے۔برسبین میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے اسکور 311 رنز کے جواب میں بیٹنگ کررہی تھی۔

ویسٹ انڈین اسپنر کیون سنکلیئر نے 75 پر بیٹنگ کرنے والے عثمان خواجہ کو کیچ آؤٹ کیا اور پہلی ٹیسٹ وکٹ کا جشن مناتے ہوئے کیون نے حیران کن طور پر ہوا میں قلابازیاں لگا کر جشن منایا۔ جسے گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین نے کافی انجوائے کیا۔

وکٹ لینے کے بعد منفرد جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس میں صارفین نے اس جشن کو بولر کی جانب سے اب تک کا منفرد جشن قرار دیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر دی۔

ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز ایک وکٹ پر 13 رنز بنالیے۔ ویسٹ انڈیز کوآسٹریلیا کے خلاف 35 رنزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں