blank

سعودی عرب نے زائرین کیلئے بہترین سہولت متعارف کرا دی

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے جس میں ہر زائر نسک پورٹل پر اپنا علیحدہ اکاؤنٹ بنا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے ہر زائر کو اپنے پاسپورٹ اور ویزا نمبر سے نسک پورٹل پر اپنا علیحدہ اکاؤنٹ بنانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے ایکس اکاؤنٹ پر ایک صارف نے دریافت کیا تھا کہ ان کی سربراہی میں سعودی عرب آنے والے اہل خانہ کو نسک پورٹل میں درج نہیں کیا جا سکا ہے اس لیے ان کی نسک اکاؤنٹ میں رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

اس سوال کے جواب میں وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا ہر شخص نسک پورٹل پر اپنا اکاونٹ خود بنا سکتا ہے۔ اس کے لیے پاسپورٹ اور ویزا نمبر فیڈ کیا جائے گا جس سے ہر شخص کا جدا اکاونٹ بنایا جائے گا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں