blank

بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر مریم نواز کا ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج مکافات عمل کے شاہکار چاروں طرف نظر آتے ہیں۔

ظفروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کل اور آج سزا ہوئی، بشریٰ بی بی کو آج سزا ہوئی، میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری پر خوش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ اسٹیدیم سے باہر چلا گیا، نواز شریف کے خلاف کیا کیا سازش نہیں ہوئی کیا کیا ظلم نہیں ہوا، نواز شریف کے مخالفین تھے اور نواز شریف ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے، آج ایک لیڈر شیروں کی طرح کھڑا ہے اس کا نام ہے نواز شریف، ایک ایک کر کے سب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں یہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔ کون سا ایسا الزام ہے جو نواز شریف اور ان کے خاندان پر نہیں لگایا گیا۔ باپ کا ساتھ کیوں دیا اس لیے مجھے سزا دی گئی، نواز شریف کا دامن صاف ہے اس لیے وہ شیر کی طرح عدالت میں پیش ہوتا تھا۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ پانچ ماہ جیل میں رہی ایک دن رونا پیٹنا نہیں کیا، کسی ایک نے نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت تھی اس لیے برداشت کر گئی۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ اگر کوئی وزیراعظم چوری کرتا ہے تو اسکی بیوی چوری کرتی ہے تو کیا قانون حرکت میں نہ آئے؟  نواز شریف نے کہا تھا وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، آج دیکھیں اللّٰہ نے کس طرح نواز شریف کو سُرخرو کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ جلدی میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ڈیڑھ دو سال سے یہ تماشا تو ہم دیکھ رہے ہیں، یہ کبھی پیٹرول بم سے حملہ کرتے تھے کبھی پولیس والوں پر تشدد کرکے انکی ہڈیاں یہ توڑتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب انسان کے ہاتھ چوری سے رنگے ہوتے ہیں تو پلاسٹر چڑھانا پڑتا ہے، نواز شریف شیر کی طرح 200 پیشیوں پر سینہ تان کر پیش ہوتا ہے۔ میں بھی سزائے موت کی چکی میں رہی، میں نے ایک دن رونا پیٹنا نہیں کیا، اللّٰہ کی طرف سے آزمائش تھی گزر گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی جتنا ریلیف انہیں عدالتوں سے مل رہا ہے مسلم لیگ (ن) نے نہیں دیکھا۔ نواز شریف سے کہہ کر نارووال شکرگڑھ ریلوے سیکشن کو بحال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس میں سزا: بشریٰ بی بی نے گرفتاری دے دی

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ 8 فروری کو ملک بھر میں شیر کی دھاڑ سنائی دے گی، شیر پر اتنی مہریں لگانا کہ 8 فروری کو ایک ہی آواز آئے، نواز شریف۔ 8 فروری نواز شریف کی فتح کا دن ہوگا، آپ کے تمام دکھ ایک ایک کرکے ختم ہوجائیں گے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں