blank

محکمہ موسمیات نےطوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ2 روز تک ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور ،منڈی بہاؤالدین ، فیصل آباد، جھنگ،ننکانہ صاحب ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان ، خان پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، مانسہرہ ، پشاور، چار سدہ، نوشہرہ،صوابی ،بونیر، بنوں، ڈی آئی خان ، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش /برف باری اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔بلوچستان میں نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد،ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کان مہترزئی ، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ برفباری بھی متوقع ہے۔

ادھرسندھ میں کراچی،حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص ، سانگھڑ، تھرپارکر،شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ کیا گیاہے کہ 3 فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین اور خضدار کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں