blank

سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اعصاب شکن معرکے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بینونی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

پاکستان کی ٹیم 53 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی تھی جبکہ ہارون ارشد آؤٹ ہوئے تو 79 رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

اس مرحلے پر اذان اویس کا ساتھ دینے عرفات منہاس آئے اور دونوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنانے کے ساتھ ساتھ 54 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

اذان اویس اور عرفات نے 52، 52 رنز کی باریاں کھیلیں لیکن پوری ٹیم 49ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹراکر نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی 59 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی لیکن اس مرحلے پر ہیری ڈکسن اور اولیور پیک عمدہ شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، عرفات منہاس نے 50 رنز بنانے والے ہیری ڈکسن کو بولڈ کردیا۔

چھٹی وکٹ کے لیے ٹام کیمبل اور اولیور نے مزید 44 رنز جوڑے لیکن اس مرحلے پر علی رضا اور عرفات نے یکے بعد یدگرے وکٹیں لے کر مقابلے کو دلچسپ بنا دیا۔

جب نویں وکٹ گری تو آسٹریلیا کو جیت کے لیے مزید 17 رنز درکار تھے لیکن ٹیل اینڈر نے جرات مندانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں جبکہ عرفات نے دو وکٹیں لیں۔

میچ میں ایک وکٹ سے فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں