blank

صائم ایوب نے محمد رضوان کے دیئے جانے والے لیبل کو مسترد کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سے دیئے جانے والے ’’سپر اسٹار‘‘ کے لیبل کو مسترد کردیا۔

صائم ایوب نے انٹرویو میں نوجوان اوپنر صائم ایوب نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ناکامیوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا، مجھے اپنے کھیل کو بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں ناکامیاں ملنے پر اُداس نہیں بلکہ خوش ہوں تاکہ بہتر کرکٹر بن کر ٹیم میں واپس آؤں، اب میں جانتا ہوں کہ مجھے کس معیار تک پہنچنا ہے۔
صائم ایوب نے کہا کہ بنیادی ہدف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے، جو میری صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرسکتا ہے۔

قبل ازیں بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے دوران محمد رضوان نے نوجوان اوپنر کے حوالے سے کہا تھا کہ “لیگز ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرتی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ صائم ایوب پاکستان کے اگلے سپر اسٹار ہیں “۔

واضح رہے کہ دوردنتو ڈھاکہ کیلئے صائم ایوب کی کارکردگی توقعات سے کم رہی وہ محض 5 میچوں میں 15.40 کی اوسط سے 77 رنز بناسکے تھے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں