blank

پی ایس ایل 9 سے قبل ملتان سلطانز کو بڑا دھچکار

 ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 سے قبل ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اپنےدو اہم فاسٹ بولر سے محروم ہوگئَی، فاسٹ بولر احسان اللہ اور ریس ٹوپلے انجری کی وجہ سے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے، اس بات کی تصدیق ملتان سلطانز کی مینجمنٹ نے بھی کردی ہے۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے احسان اللہ اور ٹوپلے کی عدم موجودگی کو بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے میڈیا سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے احسان اللہ کے بارے میں رپورٹ دی ہے کی وہ انجری سے سو فیصد فٹنس نہیں پاسکے، ان کو مزید ریسٹ کی ضرورت ہے، بہتر ہےکہ پی ایس ایل میں ان کو کھلانے کا رسک نہ لیا جائے۔

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی ریس ٹوپلے کے انجری سے مکمل نجات نہ پانے کے بارے میں اطلاع دی ہے، ای سی بی کا موقف ہےکہ ٹوپلے کو آرام کا موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، ملتان سلطانز کی ٹیم اٹھارہ فروری کو اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف ملتان اسٹیڈیم میں ہی کھیلے گی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں