blank

شہریوں کے لیے اچھی خبر، حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کردیا

سعودی عرب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ چھٹیوں کا اعلان ہو گیا ہے یوم تاسیس کے موقع پر جمعرات 22 فروری کو سرکاری چھٹی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر مملکت میں جمعرات 22 فروری کو سرکاری طور پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ جمعہ اور سنیچر کی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ یہ تعطیلات سرکاری ملازمین کے لیے تین دن پر مشتمل ہوں گی۔

مملکت کے یوم تاسیس پر سرکاری و پرائیویٹ اور بغیر منافع والے سیکٹرز کے ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی ملے گی. واضح رہے کہ فروری 1727 کو امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست قائم کی تھی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں