blank

بابر اعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

29 سالہ بابر اعظم پی ایس ایل میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 2500 سے زائد رنز بھی عبور نہیں کرسکا۔

بابر اعظم نے 80 اننگز میں 44.83 کی اوسط سے 3 ہزار 4 رنز بنائے ہیں، انہوں نے ٹونامنٹ میں 29 نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی ہے۔

یاد رہے کہ آج لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہونے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 42 گیندوں پر 68 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 16 رنز سے فتح حاصل کرلی۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز:

پہلے نمبر پر بابر اعظم: 3004

دوسری نمبر پر فخر زمان: 2381

تیسرے نمبر پر شعیب ملک: 2082


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں