blank

اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ایونٹ میں پشاور زلمی نے اب تک 4 میچ کھیلے جس میں اسے دو میں کامیابی ملی جبکہ دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو زیر کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز سے شکست ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ اسے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ہرایا جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسے شکست ہوئی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں