blank

سجل علی کو سوشل میڈیا پر اپنی تعریف مہنگی پڑگئی

پاکستانی اداکارہ سجل علی کو سوشل میڈیا پر اپنی تعریف مہنگی پڑگئی۔

حال ہی میں سجل نے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا میڈیا میں کوئی اچھا دوست نہیں۔ ویڈیو میں سجل علی کا کہنا تھا کہ میرا میڈیا میں کوئی اچھا دوست نہیں میں اپنی بیسٹ فرینڈ خود ہوں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتیں۔ سجل نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی فیورٹ خود ہیں جس پر متعدد صارفین نے جہاں ان کی پسندیدگی کو قبول کیا تو وہیں کچھ صارفین نے سجل علی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

متعدد صارفین نے اسے سجل کی اوور ایکٹنگ کہا تو کہیں کچھ صارفین نے ان کی گفتگو کو کرینہ بننے کی کوشش قرار دیا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں