blank

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آج ہونے والا اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ ختم کردیا گیا۔

بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں گراؤنڈ ہی نہ پہنچ سکیں، دونوں ٹیموں کو ساڑھے چار بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شیڈول ڈبل ہیڈر مکمل واش آؤٹ ہوگیا، اس سے قبل تیزبارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بھی ختم کردیا گیا تھا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہوچکا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں