blank

ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 58 اور ریز ہینڈرکس نے 13 رنز بنائے، افتخار احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں۔کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے۔

سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے 6 میچز میں 10 پوائنٹس ہیں جبکہ کراچی کو 5 میں سے صرف 2 میچز میں کامیابی ملی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا پہلا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا اور پشاور زلمی کا تیسرا نمبر ہے ۔اسلام آباد کی چوتھی ،کراچی کی پانچویں اور لاہور قلندرز کی چھی پوزیشن ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں