blank

پشاور زلمی کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20 ویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلئے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ رواں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پہلے بھی مدمقابل آچکی ہیں، جس میں اسلام آباد کی ٹیم کو زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے، اس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک روز قبل اس کا پنڈی میں ہی شیڈول میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا، زلمی کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 میں سے صرف 2 میچز میں فتح حاصل ہوئی، 3 میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 5 اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں