blank

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان کردیا۔

بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی طرف سے ہم نے کہا مخصوص نشستوں کا فیصلہ کریں، ہم نے درخواست کی تھی کہ وزیراعظم کے الیکشن سے پہلے فیصلہ کرلیں، الیکشن کمیشن کی نہ نیت درست ہے اور نہ فیصلہ درست ہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ امید ہے ہائیکورٹ سے ہمیں ریلیف ملےگا، ہم سپریم کورٹ جانے کا حق بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں 23 مخصوص نشستیں دینا تھیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمشنر مستعفی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد ظاہر ہوگیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی خلاف ورزی کررہا ہے، الیکشن کمیشن ایک منٹ بھی عہدے پر نہیں رہ سکتا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں